ڈرائیور کو نیند آگئی،کار کھڑے ٹرک کے نیچے جا گھسی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) شیخوپورہ روڈ پر ملت چوک کے قریب آج صبح سویرے ڈرائیور کو نیند آنے کی وجہ سے تیز رفتار کار سڑک کنارے کھڑے ٹرک کے نیچے جا گھسی۔حادثے میں کار سوار چار افراد بری طرح زخمی اور کار کا اگلا حصہ تباہ ہو گیا۔تفصیل کے مطابق خیابان کالونی کا رہائشی ڈاکٹر صہیب اپنی فیملی ممبران 26سالہ کنزا’ 21سالہ طیبہ اور 50سالہ روبینہ کوثرکے ہمراہ کار میں سوار ہو کر جا رہا تھا کہ ڈاکٹر صہیب کو نیندآ گئی اور ملت چوک کے قریب کھڑے ٹرک کے نیچے کار جا گھسی۔ جس کے باعث کار سوار چاروں افراد شدید زخمی ہو گئے جبکہ کار کی فرنٹ سائیڈ تباہ ہو گئی۔ریسکیو1122 کے عملے نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کوہسپتال منتقل کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں