ڈراموں میں خواتین کے مرکزی کردار نہیں لکھے جاتے’ امر خان

کراچی (شوبز نیوز) اداکارہ امر خان نے کہا ہے کہ ہمارے ڈراموں میں 50سالہ مرد جین زی کے کردار ادا کرتے نظر آ رہے ہیں اور کوئی اس پر سوال نہیں اٹھاتا۔نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نے انڈسٹری میں صنفی بنیاد پر امتیازی سلوک کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کیلئے مضبوط اور مرکزی کردار نہیں لکھے جا رہے جبکہ مرد 40اور 50سال کی عمر میں بھی جین زی یعنی جوان لڑکوں کے کردار ادا کرتے نظر آ رہے ہیں اور کوئی اس پر سوال نہیں اٹھاتا’خواتین کو چند سال کام کرنے کے بعد ہی عمر رسیدہ کرداروں تک محدود کر دیا جاتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں