ڈرامہ ”بس تیرا ساتھ ہو” سنسنی خیز مرحلے میں پہنچ گیا

کراچی (شوبز نیوز) شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز نے ڈرامہ سیریل بس تیرا ساتھ ہو میں اپنے کردار کی تفصیلات بیان کردیں ڈرامہ سیریل بس تیرا ساتھ ہو میں فرحان سعید انس اور ثنا جاوید انسا کا مرکزی کردار نبھا رہے ہیں دیگر اداکاروں میں عالیہ علی، ٹیپو شریف، زویا ناصر، صبا حمید، حارث وحید، سلمان شاہد، شگفتہ اعجاز ودیگر شامل ہیں۔ڈرامے کی ہدایت کاری کے فرائض قاسم علی مرید نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی سائرہ رضا نے لکھی ہے۔شگفتہ اعجاز نے حال ہی میں پروگرام میں شرکت کی اس دوران ڈرامے میں اپنے کردار کے بارے بتایا اور کہا کہ آنے والی قسطوں میں کہانی دلچسپ صورت حال اختیار کرے گی۔اداکارہ نے کہا کہ اداکارہ نے مسکراتے ہوئے کہا کہ مجھے بھی حال ہی معلوم ہوا ہے کہ پھوپھو دبئی سے آئی ہیں لیکن اب آپ ڈراے میں مزید دلچسپ موڑ دیکھیں گے اور کہانی کے حوالے سے تمام سوالات کے جوابات مل جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ انس کے ساتھ ان کا لگا بالکل درست ثابت ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں