کراچی (شوبز نیوز) فلموں اور ڈراموں کے سپر اسٹار اور ریٹنگ کے ہیرو دانش تیمور نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ڈراما سیریل ہمراہی کی ابتدائی اقساط نہایت قلیل عرصے میں تیز ترین ریٹنگ پر گامزن ہیں۔دانش تیمور نے کہا کہ اس نے سوشل میڈیا پر صرف یوٹیوب پر 40 ملین ویوز حاصل کر لیے ہیں۔ اسے 20 ملین پاکستان اور 20 ملین بھارت کے ویورز نے دیکھا ہے۔انہوں نے کہا کہ حبا بخاری کے ساتھ ناظرین مجھے پسند کرتے ہیں۔ مجھے جو بھی شہرت اور کامیابی ملتی ہے یہ سب میرے رب کی عطا ہے۔ اس میں میرا کچھ نہیں ہے۔ میری بیگم عائزہ خان بھی میرے ڈرامے شوق سے دیکھتی ہیں۔




