چنیوٹ(نامہ نگار)سرگودھا روڈ بائی پاس ڈمپر اور موٹرسائیکل میں تصادم ایک خاتون جاں بحق جبکہ2افرادزخمی ہو گئے ۔ ریسکیو 1122 کے مطابق سرگودھا روڈ بائی پاس کے قریب تیز رفتار ڈمپر نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی جس سے موٹرسائیکل پر سوار ایک خاتون 45سالہ شہناز زوجہ ممتاز موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی جبکہ 45سالہ زاہدہ بی بی زوجہ محمد یاراور30سالہ راشد ولد مختار ساکنان دلخوشاب چنیوٹ زخمی ہوگئے حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دیتے ہوئے ڈی ایچ کیو ہسپتال چنیوٹ منتقل کردیا گیا جبکہ ڈیڈ باڈی کو ریسکیو کفن میں لپیٹ کر موقع پر ہی ورثا کے حوالے کردیا گیا۔




