فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) علی پور بنگلہ نہر پل کے قریب تیز رفتار ڈمپر کی زد میں آ کر موٹرسائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہو گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 99گ ب کا رہائشی عامر علی اعوان ولد اشرف علی موٹرسائیکل پر جا رہا تھا کہ علی پور بنگلہ نہر پل کے قریب تیز رفتار ڈمپر نے کچل دیا، پولیس نے نعش تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر کے ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی۔




