ممبئی (شوبز نیوز) بالی وڈ کی ڈانس کوئین اور ورسٹائل اداکارہ مادھوری ڈکشت نے اپنے ماضی کے مشہور گانے کی شوٹنگ کے دوران حاملہ ہونے کی خبروں پر ردعمل دیا ہے۔بھارتی کوریوگرافر سروج خان کی سابقہ ساتھی روبینہ خان نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ ڈولا رے کی شوٹنگ کے دوران مادھوری چارماہ کی حاملہ تھیں۔ تمام توجہ اپنی جانب مبذول کرلی اور فلم کی ریلیز کے برسوں بعد کی کہانی سن کر بہت سے شائقین حیران رہ گئے۔




