ڈولفن فورس کیلئے800نئی موٹر سائیکلیں خریدی جائینگی

لاہور( بیورو چیف)وزیراعلی پنجاب کے حکم پر ڈولفن فورس کو مزید موثر بنانے کے لیے اصلاحات کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔صوبے کے 7 اضلاع میں ڈولفن فورس کے لیے800نئی موٹرسائیکلیں خریدی جائیں گی، جن میں سے ابتدائی طور پر 400 بائیکس لاہور ڈولفن فورس کو فراہم کی جائیں گی۔حکام کے مطابق آئی جی پنجاب کی تجویز پر وزیراعلی نے نئی موٹرسائیکلوں کی خریداری کی منظوری دی ہے۔ ڈولفن فورس کا موجودہ تنظیمی ڈھانچہ بھی تبدیل کیا جائے گا جبکہ اس کے انتظامی معاملات متعلقہ ایس پی کے ماتحت کرنے کی تجویز ہے۔پولیس حکام کے مطابق ڈولفن فورس کے آپریشنل معاملات متعلقہ ایس ایچ اوز کے سپرد ہوں گے اور تھانوں کی حدود اور ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈولفن کی ٹیمیں فراہم کی جائیں گی۔ڈولفن فورس کے گشت اور بروقت رسپانس کی ذمہ داری بھی متعلقہ ایس ایچ اوز کی ہوگی۔ حکام کے مطابق فورس کے زیر استعمال متعدد پرانی موٹرسائیکلوں کی مدتِ استعمال مکمل ہوچکی ہے جس کے باعث نئی بائیکس کی ضرورت محسوس کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں