ڈپٹی چیف آفیسرMCFان ایکشن،ماڈل ٹاؤن بی میں گرینڈ آپریشن،پختہ تجاوزات مسمار

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن، کمشنر فیصل آباد عمران حامدشیخ اور ڈپٹی کمشنر نعمان صدیق کی ہدایت پر ڈپٹی چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن فیصل آباد عظمت فردوس نے انکروچمنٹ عملہ کے ہمراہ ماڈل ٹائون بی میں گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے پختہ تجاوزات کو مسمار کر دیا، جبکہ دیگر مقامات پر دکانوں کے باہر پڑا سامان قبضہ میں لیکر فٹ پاتھ پیدل چلنے والوں کیلئے خالی کروا دیئے، تفصیل کے مطابق ڈپٹی چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن فیصل آباد عظمت فردوس نے انکروچمنٹ عملہ کے ہمراہ ماڈل ٹائون بی بلاک کی شاہراہوں اور گلیوں میں آپریشن کرتے ہوئے گھروں کے باہر تھڑوں ، گیراج اور پختہ تجاوزات کو مسمار کر دیا، انہوںنے شہریوں سے کہا کہ وہ اپنے گھروں کے باہر پختہ تجاوزات کو از خود ختم کر دیں ، ہیوی مشینری سے مسمار کے دوران زیادہ نقصان کا احتمال ہے جبکہ شہر کے دیگر علاقوں میں بار بار تجاوزات کرنے والوں کی دکانوں کے باہر پڑا سامان قبضہ میں لے کر فٹ پاتھ پیدل چلنے والوں کیلئے کلیئر کروا دیئے، انہوں نے کہا کہ تجاوزات کیخلاف آپریشن جاری رہے گا، شہریوں کو چاہیے کہ وہ از خود تجاوزات کو ختم کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں