ڈپٹی چیف آفیسرMCFعظمت فردوس ان ایکشن،تجاوزات کیخلاف آپریشن تیز،متعدد دکانیں سیل

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن’ کمشنر فیصل آباد عمران حامد شیخ اور ڈپٹی کمشنر نعمان صدیق کی ہدایت پر ڈپٹی چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن فیصل آباد عظمت فردوس نے انکروچمنٹ عملہ کے ہمراہ چوک گھنٹہ گھر’ ملحقہ بازاروں سمیت شہر کی مین شاہراہوں وبازاروں سے تجاوزات کو ختم اور متعدد دکانوں کو سیل کر دیا جبکہ گزرگاہوں کو آمدورفت کیلئے کھول دیا گیا۔ تفصیل کے مطابق ڈپٹی چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن فیصل آباد عظمت فردوس نے انکروچمنٹ عملہ کے ہمراہ چوک گھنٹہ گھر’ ڈگلس پورہ’ انار کلی بازار’ جیل روڈ’ سرگودھا روڈ’ جڑانوالہ روڈ’ ڈھڈی والا’ ضیاء کالونی’ گرین ٹائون’ بھائی والا’ مانانوالہ سمیت دیگر علاقوں میں آپریشن کرتے ہوئے شاہراہوں پر ریڑھی چھابڑی لگانے والوں اور دکانوں کے باہر رکھا جانے والا سامان قبضہ میں لے لیا۔ ریڑھی چھابڑی والوں کو بھگا دیا جبکہ بار بار تجاوزات کرنے والی متعدد دکانوں کو سیل کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ شہر بھر میں تجاوزات کے خلاف بلاامتیاز آپریشن جاری رہے گا۔ تاجروں کو چاہیے کہ وہ اپنی دکانوں کے باہر فٹ پاتھ خالی رکھیں تاکہ پیدل چلنے والوں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ تمام تاجر اپنی حدود میں رہ کر کام کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں