ڈپٹی کمشنر ٹوبہ کا PSER تربیتی سنٹر کادورہ

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ محمد نعیم سندھو نے PSER تربیتی سنٹر کا دورہ کیا اور فیلڈ عملے میں جدید ٹیبلٹس تقسیم کیے۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ مینجر پی ایس ای آر یونٹ محمد دانش طفیل بھی ہمراہ تھے۔ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو نے کہا کہ یہ اقدام فیلڈ ٹیموں کو جدید سہولیات فراہم کرنے اور سروے کے عمل کو تیز اور شفاف بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔ضلع بھر میں تین روزہ تربیتی پروگرام جاری ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں