ڈپٹی کمشنر ٹوبہ کی چک نمبر 331نور پورآمد

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ عمر میلہ نے چک نمبر 331نور پور، تحصیل پیر محل میں کتے کے کاٹنے سے جاں بحق ہونے وا لے معصوم بچے کے گھر کا دورہ کیا اور سوگوار خاندان سے ملاقات کی۔ڈپٹی کمشنر نے مرحوم بچے کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اس دکھ کی گھڑی میں متاثرہ خاندان کے ساتھ کھڑی ہے اور ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر پیر محل محمد زاہد اقبال بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر عمر میلہ نے افسوسناک واقعہ پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انسانی جانوں کے تحفظ میں کسی قسم کی غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے واضح کیا کہ واقعے کی مکمل، شفاف اور غیرجانبدارانہ تحقیقات جاری ہیں جبکہ تمام متعلقہ اداروں کے فیلڈ رسپانس، طبی سہولیات اور انتظامی اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا جا رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ تحقیقات مکمل ہونے پر ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی تاکہ آئندہ ایسے افسوسناک واقعات کی روک تھام یقینی بنائی جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں