ڈپٹی کمشنر چنیوٹ کا سڑک طلب والا،کوٹ خدایار کو دوبارہ تعمیر کرنیکا حکم

چنیوٹ(نامہ نگار)وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات کے مطابق ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت کو چیک کرنے کے لئے ڈپٹی کمشنر چنیوٹ صفی اللہ گوندل نے بعض عوامی شکایات پر زیرتعمیر جھمرہ روڑ کا تفصیلی معائنہ کیا۔ سڑک کی تعمیر کے حوالے سے کی جانے والی عوامی شکایات درست پائی گئیں اور ہائی وے اور نیسپاک کے عملہ کی نااہلی اور بددیانتی بالکل واضح تھی۔ڈپٹی کمشنر نے سڑک کے تمام حصوں کا تفصیلی معائنہ کیااور سٹرک کے دو حصوں طالب والا اور کوٹ خدایارمیں زیادہ خرابی کی بنیاد پر سڑک کی مکمل تعمیر نو کا حکم دیا اور پہلے سے کئے گئے کام کے حوالے سے ٹھیکدار کو کوئی ادائیگی نہی کی جائے گی اسی طرح سڑک کے زیر تعمیر باقی حصے میں ناقص میٹریل اور کمپیکشن نہ ہونے کی بنیاد پر کارپٹنگ کا عمل رکوا دیا گیا ہے اور یہ حصہ بھی ٹھیکدار کے خرچے پر بنیاد سے لے کر کارپٹنگ تک مکمل دوبارہ تعمیر ہوگااور کارپٹنگ کا عمل ریزیڈنٹ انجینیر نیسپاک کے ذاتی معائنہ اور این او سی سے مشروط ہوگا۔ڈپٹی کمشنر نے جھمرہ روڑ کے مزید تعمیر شدہ حصہ میں نقائص کی وجوہات کی جانچ پڑتال کے لئے میٹریل کی ٹیسٹنگ کی ہدایت کی جو کہ اگلے دو دنوں میں مکمل ہوگی تاکہ مکمل سڑک کی جانچ ہو سکے اور نقائص واضح ہوں۔ڈپٹی کمشنر نے ایس ڈی اوہائی ویز اور نیسپاک کے متعلقہ انجینئرکے خلاف تادیبی کارروائی کا بھی فیصلہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں