چنیوٹ(نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان نے ڈسٹرکٹ ریونیو کے ماہانہ جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ریونیو وصولیوں، حکومتی اہداف اور زیر التوا معاملات کا جائزہ لیا۔ اے ڈی سی آر محمد احمر نے ریونیو وصولیوں سے متعلق بریفنگ دی، جبکہ ڈپٹی کمشنر نے اہداف کے بروقت حصول، شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔بعد ازاں انہوں نے جھنگ روڈ پر مجوزہ فوڈ سٹریٹ کے مقام کا دورہ کیا اور منصوبے پر جلد عملدرآمد، فٹ پاتھ کی مرمت، قبرستان کی دیوار پر نئی سی این سی گرل کی تنصیب اور یکساں طرز کی معیاری ریڑھیاں قائم کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے کہا کہ فوڈ سٹریٹ شہریوں کو معیاری تفریحی ماحول فراہم کرے گی، اس لیے صفائی، معیاری خوراک اور حفاظتی انتظامات پر خصوصی توجہ دی جائے۔




