ڈکیتی،راہزنی اور چوری کی 42سنگین وارداتیں،لاکھوں کا نقصان

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں ڈکیتی، راہزنی اور چوری کی مزید 42وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کے زیورات، نقدی، قیمتی سامان اور موبائل فونز چھین کر لے گئے، متعدد شہریوں کی موٹرسائیکلیں اور رکشے چور لے گئے، جبکہ اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر دوشیزہ کو اغواء کر لیا۔ تفصیل کے مطابق ملت ٹائون کے علاقہ بھائی والا کی شائستہ جبیں نے بتایا کہ اس کی جواں سالہ بیٹی (س) کو بازار جاتے ہوئے نامعلوم ملزمان نے اغوا کر لیا، پولیس نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ جبکہ زرعی یونیورسٹی کے قریب حماد سے نقدی وفون، لاری اڈا کے قریب عظیم کے دفتر سے8لاکھ کا سامان چوری، نعمت آباد میں فیصل کے گھر سے تالے توڑ کر زیورات، نقدی چوری، خواجہ اسلام روڈ پر بلال سے فون، مدینہ ٹائون کے حماد شرافت سے نقدی وفون، عبداللہ گارڈن کے اظہر علی کے گھر سے زیورات، نقدی چوری، ملک پور کے اسلم پرویز کے گھر سے 2تولے زیورات، پانچ لاکھ نقدی اور قیمتی سامان چوری، کشمیر پل کے قریب جنید گل سے 60ہزار وفون، داتا پارک کے عدنان کے گھر سے چار تولے زیورات’ دو لاکھ لوٹ لئے، غلام محمد آباد نمبر2 کے نصیر کی چھت سے قیمتی جانور چوری، سمال اسٹیٹ کے عمر سے سوا لاکھ لوٹ لئے، گوکھوال کے منیر سے 24ہزار وفون، ایڈن آرچرڈ کے قریب وسیم سے 20ہزار وفون، 119ج ب کے حارث سے سوا لاکھ لوٹ لئے، 56ج ب کی ممتاز کوثر کے گھر سے لاکھوں کا سامان چوری، صدیقیہ قبرستان کے قریب انس سے جھپٹا مار کر فون، بلال ٹائون کے ارسلان سے 12ہزار، طلائی انگوٹھی چھین لی، 252ر۔ب کے ذیشان سے30ہزار وفون، 64 ج ب کے زاہد کے ڈیرہ سے قیمتی سامان چوری، ٹاٹا بازار میں شعبان سے جھپٹا مار کر فون، 262ر۔ب کے حماد محمود کے گھر کا صفایا کر دیا گیا، الٰہی آباد کے شعیب سے 5ہزار وفون، غلہ منڈی جڑانوالہ کے فہد سے نقدی وفون چھین لیا، 37گ ب کے بلال کے ڈیرہ سے پیٹر انجن چوری، 382گ ب کے سعید احمد سے لاکھوں کا مال لوٹ لیا گیا، لنڈیانوالہ کے عابد حسین کے ڈیرہ سے مویشی چوری، 76گ ب کے انیس کے ڈیرہ سے سامان چوری، 216ر۔ب کے ایوب کے گھر سے ساڑھے 11لاکھ کے زیورات، نقدی وفون، 610گ ب میں علی رضا کے ڈیرہ سے لاکھوں کے مویشی چوری، کچہری بازار سمندری کے افتخار کی شاپ کے تالے توڑ کر 8لاکھ کے بادام، اخروٹ، ڈرائی فروٹ چوری ہو گئے اور دیگر وارداتوں میں بھی ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ کر لے گئے۔ علاوہ ازیں اسٹیشن چوک سے ناصر اقبال، کوہ نوہ چوک سے اکبر حسین، 208چک کے غلام حسین، نواز شریف پارک سے عثمان، سبزی منڈی سدھار سے شوکت علی، 216ر۔ب کے اصغر علی، کلثوم ہسپتال سمندری سے عاقب حسین اور دیگر کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے۔ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ نہ لگا سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں