ڈکیتی،چوری ،راہزنی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر شہری عدم تحفظ کا شکا ر

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں وارداتوںکا سلسلہ تھم نہ سکا۔ آج پھر مزید51 وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کے زیورات، نقدی ، قیمتی سامان اور موبائل فونز لے اڑے۔ درجنوں شہریوںکو موٹرسائیکلوں سے محروم کر دیا گیا جبکہ اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر دو لڑکیوں کو بے آبرو کر دیا، 8خواتین کو اغوا کر لیا۔ پولیس نے مغویان کی بازیا بی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق تھانہ کر کے علاقہ 592گ ب میں خورشید بی بی کی بھتیجی(س) کو ملزم عامر اور نسیم بی بی کو اوباش ملزم محمد علی نے بے آبرو کردیا، رضا آباد کے علاقہ نعمت آباد کے عثمان کی بیٹی(ح) کو نامعلوم، کوکیانوالہ کے ندیم کی اہلیہ(ش) کو نامعلوم ملزمان، گلستان کالونی کے سلطان احمد کی بیٹی(م) ،منصورآباد کے علاقہ مانانوالہ کے لیاقت علی کی بیٹی(الف) کو ملزمان شہزاد وغیرہ، ملت ٹائون کے علاقہ حسن چوک کے شکیل کی بیٹی(ک) کو نامعلوم، صدر کے علاقہ215ر۔ب کی کلثوم بی بی کی بیٹی(خ) کو نامعلوم،226ر۔ب کی آسیہ بی بی کی والدہ گھر سے بازار گئی واپس نہ آئی۔ کھرڑیانوالہ کے علاقہ 109ر۔ب کے علی رضا کی بیٹی(م) کو نامعلوم ملزمان نے اغوا کر لیا۔پولیس مصروف تفتیش ہے۔ جبکہ ستارہ سپنا سٹی کے آصف علی کے گھر سے قیمتی سامان چوری، فتح آباد کے ابرار سے نقدی و فون، ستیانہ روڈ پر شاہ زیب سے 300رو پے اور فون، یوسف آباد کے تنویر عباس کی دکان سے سامان چوری،نعمت کالونی کے زاہدسے62ہزار و فون، باغبان پورہ کے ماجد سے لیپ ٹاپ و فون، انوپ سنگھ والا کے حسنین سے نقدی و فون،203ر۔ب ملک پور کے رضا حسین کے ہسپتال سے لاکھوں کا سامان چوری، بھائی والا کے عبدالرحمن کے زیر تعمیر گھر سے سامان چوری،293ر۔ب کے راشد کے ڈیرہ سے مویشی چوری،153ر۔ب کے ارباز کے ڈیرہ سے قیمتی بیل چوری، ناظم آباد کے خالد سے فون، نثار کالونی کے عمر سے 70ہزار و فون، مدنی چوک سمن آباد کے عمار سے جھپٹا مار کر فون چھین لیا، علی ہائوسنگ کے قریب حافظ جنید سے نقدی و فون،268ر۔ب کی رضیہ بی بی سے50ہزار و فون، جڑانوالپ روڈ پر نعمان سے10ہزار و فون، مدینہ آباد کے عامر سے50ہزار و فون، بھٹو کالونی کے قریب عمیر اصغر سے17ہزار و فون،رحما ن ولاز کے قریب ارسلان سے جھپٹا مار کرپرس، خانوانہ کے علی رضا کے گودام سے لاھوں کا سامان چوری، سبزی منڈی کے قریب غلام محی الدین سے نقدی و فون،67ج ب کے ریاست سے2لاکھ طلائی انگوٹھی، 70 ج ب کے نیاز کی حویلی سے مویشی چوری، 113ج ب کے عبدالقیوم کے ڈیرہ سے پیٹر انجن، 117گ ب کے اسلم سے61ہزار و فون،113گ ب کے وقار یونس کے ڈیرہ سے انورٹر سولر پلیٹس چوری،122گ ب کے اشفاق سے64ہزار و فون،113گ ب کے حارث کے گودام سے قیمتی سامان چوری،54گ ب کے اشفاق کی دکان سے کھاد کی بوری چوری، 435گ ب کے علی شیر کے ڈیرہ سے بکرے چوری،355گ ب کے ظفر علی کی حویلی سے لاکھوں کے مویشی ، 229ر۔ب کی شمائلہ بی بی سے لیپ ٹاپ پرس چھین لیا،497گ ب کے اسلم سے72ہزار و فون، 547گ ب کے حقنواز کے ڈیرہ سے سولر پلیٹس چوری،471گ ب کے حامد علی کی دکان سے کھاد اور دیگر سامان چوری، دیگر وارداتوں میں لاکھو ںکا مال و اسباب لوٹ لیا،علاوہ ازیں کچہر ی بازار سے عثمان، گارڈن ٹائون کے شفیق، مدینہ ٹائون کے عرفان، نیو آصف ٹائون کے نسیم،202ر۔ب کے شاہد محمود، 117گ ب کے عدیل،67ج ب کے عثمان، 53گ ب کے طارق محمود اور دیگر کے موٹر سائیکل اور رکشے چور لے اڑے۔ پولیس ناکہ بندیوں کے باوجود ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہوں کا سراغ نہ لگا سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں