ڈکیتی،چوری کی مزید34وارداتوں میں لاکھوں کا نقصان

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)ملک کے تیسرے بڑے شہر فیصل آباد میں ڈاکو اورچور چھا گئے، آج پھر مزید34وارداتوں کے دورا ن لاکھوں کے زیورات، نقدی اور قیمتی سامان اور موبائل فونز چھین کرلے گئے، درجنوں شہریوں کو موٹر سائیکلوں اور رکشوں سے محروم کر دیا گیا، پولیس تلاش و بسیار کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہو سکی، تفصیل کے مطابق ریگل روڈ پر افضل سے50ہزار و فون، چھین لیا، چنیوٹ بازار میں نویدکے میڈیسن سے بھرے دو کارٹن چوری، ضلع کچہری کے باہر عبدالرئوف سے سوا لاکھ و فون چھین لیا، جھنگ بازار کے قریب احمد رضا سے18ہزار و فون، ڈائیوو روڈ پر احسن سے موٹر سائیکل نقدی و فون چھین لیا، نشاستہ چوک کے غلام رسول کی دکان سے لاکھوں کا کپڑا چوری، مدینہ ٹائون عزیزیہ مسجد کے قریب شاہد سے ساڑھے چار لاکھ لوٹ لئے، ملت چوک کے قریب محمد علی رضا سے13ہزار و فون چھین لیا،سرگودھا روڈ پر شادی کی تقریب سے واپسی پر رمضان سے نقدی و فون چھین لیا، یوسف آباد کے قریب عرفان سے جھپٹا مار کر فون چھین لیا، چناب مل کے قریب احمد دین سے25ہزار و فون چھین لیا، 226ر۔ب کے شاہ زیب سے50ہزار و فون چھین لیا، 273ج ب کے قریب اشفاق سے موٹر سائیکل نقدی و فون چھین لیا،وارث پورہ کے قریب انتھنی رومن گل سے جھپٹا مارکر فون چھین لیا، میاں چوک کے حنیف کی دکان سے قیمتی سامان چوری، شوکت آباد کے اورنگزیب سے50ہزار و فون،20مربے مسجد کے قریب شہباز سے جھپٹا مار کر فون چھین لیا،122گ ب کے آصف کے گودام سے قیمتی سامان چوری،569گ ب کے عابد کے ڈیرہ سے جانور چوری،567گ ب کے فرمان علی کے گھر سے لاکھوں کا سامان چور لے اڑے، 266ر۔ب کے میاں فرقان کی دکان سے16لیدر کی جیکٹس چوری،216ر۔ب کے محمد حسنین سے55ہزار اور طلائی گھڑی چھین لی، گڑھ کے علاقہ چاہ آدم والا کے احمد علی کی حویلی سے مویشی چوری، 550گ ب کے ابو بکرکے ڈیرہ سے بکرے چور لے اڑے۔ دیگر وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ کر لے گئے، علاوہ ازیں کمال پور کے علی حمزہ، رضا آباد سے احمد، کوہ نوہ چوک سے صابر، پیپلز کالونی سے نوید، ملت روڈ سے علی اوردیگر کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے۔ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہوں کا سراغ نہ لگا سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں