فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں ڈاکو راج برقرار، آج پھر مزید 58وارداتوں کے دوران لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ لیا گیا، درجنوں شہریوں کوموٹرسائیکلوں اور رکشوں سے محروم کر دیا گیاجبکہ اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر خاتون اور نوجوان کو اغوا کر لیا گیا’ پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔ تفصیل کے مطابق ستیانہ کے علاقہ19 گ ب کے محمد بوٹا کی اہلیہ (ع) گھر سے بازار گئی واپس نہ آئی جبکہ ڈجکوٹ کے علاقہ 263ر۔ب کی زینب بی بی نے بتایا کہ اس کا خاوند موسیٰ کو ملزمان نے اغواء کر لیا’ پولیس مصروف تفتیش ہے۔ جبکہ مدینہ ٹائون کے رہائشی اعظم خان کی گھریلو ملازمہ رضیہ بی بی وغیرہ نے ملکر 18تولے طلائی زیورات، 2ہزار امریکی ڈالر، 400پائونڈ نقدی اور سامان چوری کر لیا’کمشنر آفس روڈ پر شاہد کی دکان سے بیٹریاں چوری، سول ہسپتال کے باہر عمر فاروق سے جھپٹا مار کر فون، حسنین ٹائون کے شہزاد کے گھر سے قیمتی سامان چوری، کشمیر روڈ پر ساجد سے فون چھین لیا، ڈی گرائونڈ کے قریب وقاص کی ریڑھی چوری، الٰہی ٹائون کے مظہر اقبال سے 15ہزار، 7ج ب کے اللہ دتہ کے گھر سے قیمتی سامان، زیورات چوری، کمال پور کے جاوید مسیح سے نقدی وفون، یاسر ٹائون سے فریاد سے نقدی وفون، 202ر۔ب کے عبدالقیوم سے نقدی وفون، 191ر۔ب کے سرفراز کے ڈیرہ سے ٹیوب ویل کا سامان چوری، 467ج ب کے آفتاب احمد کے ڈیرہ سے مویشی، عبداللہ کالونی کے اشفاق کے گھر سے تالے توڑ کر زیورات نقدی وسامان چوری، پیپلز کالونی کے قریب احمد جمیل سے نقدی طلائی انگوٹھی، فلور مل چوک کے قریب آصف سے جھپٹا مار کر فون، 80ج ب کے بشیر مسیح کے گھر سے لاکھوں کے زیورات نقدی، 275ج ب کے اشفاق کے گھر سے زیورات، سامان چوری، 249ر۔ب کے عدنان کے ڈیرہ سے پیٹرانجن چوری، 228ر۔ب کے یوسف سے 40ہزار وفون، بخاری ٹائون کے قریب شکیل سے لیپ ٹاپ، نقدی، 227ر۔ب کے شبیر احمد کے ڈیرہ سے پیٹر انجن چوری، ستارہ کالونی کے راشد سے نقدی وفون، ائیرپورٹ چوک کے قریب ندیم سے 17ہزار، فون چھین لیا، ہجویری میرج ہال کے باہر حسیب سے 43ہزار وفون، 119گ ب کے فخر الدین کے گودام سے سامان چوری، 107گ ب کے زاہد محمود سے 30ہزار وفون، 24گ ب کے عبدالرحمن سے 90ہزار کی کیبل چوری، 91گ ب کے مدثر علی سے موٹرسائیکل، نقدی وفون، وان والی گلی کے قریب اسد نواز سے 15ہزار وفون، بچیانہ کے ملک شبیر احمد کے ڈیرہ سے سولر سسٹم چوری، جڑانوالہ روڈ پر حبیب سے 19ہزار وفون، 102ر۔ب کے عرفان سے 30ہزار وفون، 266ر۔ب کے حبیب کے نجی سکول سے دو لاکھ کا سامان چوری، 90ر۔ب کے عظیم سے 29ہزار وفون، 411گ ب کے عرفان سے 25ہزار، 547گ ب کے عامر کے گھر کے تالے توڑ کر چار لاکھ کے زیورات، نقدی وسامان چوری، 557گ ب کے عمران کے ڈیرہ سے مویشی، ضیاء مارکیٹ سمندری کے مدثر کے ڈیرہ سے مویشی چوری، 45گ ب کے اکرم کی حویلی سے لاکھوں کے بکرے چوری اور دیگر وارداتو ںمیں لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ لیا، نہتے شہری جگہ جگہ لٹتے رہے، پولیس خواب خرگوش کے مزے لیتی رہی۔ علاوہ ازیں طارق آباد سے وسیم احمد ، ضلع کچہری سے شاہد، کشمیر پل کے قریب عثمان، کلاش فیکٹری سے اشفاق، شادمان ٹائون سے ارشاد اسلم، پنج پلیاں چوک میں ساجد اقبال،102ج ب کے بشارت، فتح آباد کے راشد، ڈجکوٹ روڈ سے رضوان علی، کمپنی باغ سے نبیل ناصر، جھمرہ روڈ پر ثقلین اور دیگر کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے۔ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ نہ لگا سکی۔




