ڈکیتی،چوری کی42وارداتیں،لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ لیا گیا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیصل آباد ڈاکوئوں اور چوروں کی آماجگاہ بن گیا، آج پھر مزید 42وارداتوں کے دوران لاکھوں کے زیورات، نقدی’ قیمتی سامان اور موبائل فونز چھین لیے، متعدد شہریوں کو موٹر سائیکلوں سے محروم کر دیا گیا جبکہ اوباش افراد کی دو لڑکیوں سے زیادتی، 8خواتین اور دو لڑکوں کو اغوا کر لیا، پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق مدینہ ٹائون کے علاقہ ہمت پورہ کی رہائشی عائشہ بی بی نے بتایا کہ اوباش ملزم کلیم اللہ نے اس کی جواں سالہ بیٹی (الف) ‘روڈالہ کے علاقہ 383گ ب کے ظفر اقبال کی بیٹی (ع) کو ملزم نعمان نے ہوس کا نشانہ بنا ڈالا، گلبرگ کے علاقہ رضا آباد کے نعیم کی بیٹی (ع) کو نامعلوم، کوکیانوالہ کی طاہرہ گلزار کی بیٹی (م) کو ملزمان شہباز وغیرہ، ساہیانوالہ کے علاقہ 133گ ب کے آفتاب کی اہلیہ (س) 5تولے زیورات اور چار لاکھ کی رقم سمیٹ کر آشنا کے ساتھ بھاگ گئی، سرگودھا روڈ کے علاقہ نگہبان پورہ کے محمد علی کی دھم کلاس کی طالبہ (الف) گھر سے ٹیوشن سنٹر گئی واپس نہ آئی، فیکٹری ایریا کے علاقہ ہرچرن پورہ کے محمد شیر کی اہلیہ (ر) کو نامعلوم ،جڑانوالہ کے علاقہ118گ ب کے عارف کی بھانجی (م)، 71گ ب کے ارشد مسیح کی بیٹی (الف)، قصبہ تاندلیانوالہ کے عبادت علی بیٹی (م) کو نامعلوم ملزمان نے اغواء کر لیا، ڈی ٹائپ کالونی کے علاقہ عاصم ٹائون کے ارشد کا بھائی اکبر علی اورسمندری روڈ کے حسنین کا بھائی گھر سے ڈیوٹی پر گئے واپس نہ آئے پولیس مصروف تفتیش ہے۔ جبکہ ریگل روڈ کے قریب سرفراز سے فون چھین لیا، غلام محمد آباد بیس لائن کے عامر کی دکان سے تالے توڑ کر لاکھوں روپے مالیت کے 20پیٹی گھی، 20بورے چینی، 35بورے چنے، سگریٹ اور دیگر سامان چور لے اڑے، طارق کالونی کے عابد کے گھر سے بکرے چوری، سلیمی چوک کے قریب ہمایوں سے70ہزار وفون چھین لیا، جڑانوالہ روڈ پر حسن سے 50ہزار وفون، ضیاء ٹائون کے عمران کی دکان سے 60ہزار کا سامان چور لے اڑے، مدینہ ٹائون وائی بلاک کے نواز سے 30ہزار وفون، گلشن سویٹ کے قریب محمد علی سے 6ہزار وفون، جامعہ چشتیہ چوک کے قریب صبا سلیم سے پریس چھین لیا، مسلم ٹائون کے جہانزیب سے نقدی وفون، دھنولہ کے قریب حسنین سے 2ہزار وفون، 163ر۔ب کے یوسف کے ڈیرہ سے مویشی چوری، ناولٹی پل کے قریب آمنہ سے پرس چھین لیا، راجہ پارک کے قریب ڈلیوری بوائے جنید اقبال سے نقدی، پارسل چھین لیے، 240ر۔ب کی کوثر بی بی کی حویلی سے 3بکرے چوری، کینال روڈ حنیف موٹرز کے صغیر خان سے گھر سے لاکھوں کا سامان چوری، 276ج ب کے شفقت کے ڈیرہ سے لاکھوں کے مویشی چوری، 396گ ب کے اللہ دتہ سے 45ہزار وفون، 412گ ب کے سلیم کے ڈیرہ سے مویشی چوری، 508گ ب کے سیف الرحمن سے 40ہزار وفون، 437گ ب کے ادریس کے گھر کا صفایا کر دیا گیا، 541گ ب کے شہزاد کے زرعی رقبہ سے انورٹر چور لے اڑے اور دیگر وارداتوں میں بھی لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ لیا گیا۔ علاوہ ازیں غلام محمد آباد کے عامر، جمیل آباد کے احسان اللہ، خیام ولاز سے حسنین علی، ملت ٹائون کے عامر نصیر، فیضان علی ، مظفر کالونی کے عبدالسلام، 226ر۔ب کے نور عالم، 225ر۔ب کے طاہر، جڑانوالہ روڈ پر حسنین او ر دیگر کی موٹر سائیکلیں چور لے اڑے، پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہو سکی۔دریں ثناء ۔ماموں کانجن(نامہ نگار) تھانہ ماموں کانجن کی حدود چک550گ ب موہلیانوالا میں دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات میں ڈاکو سات لاکھ نقدی لوٹ کر لے گئے۔ بتایا جاتا ہے کہ دوپہرساڑھے بارہ بجے ایک کار پر چار مسلح ڈاکو ملک ندیم عطا وٹو کے کنٹرول شیڈ میں گھس آئے جہاں اسلحہ کے زور پر انہوں نے مالک شیڈ ملک ندیم عطاوٹو کے دفتر میں پڑی سات لاکھ روپے کی رقم اٹھا لی اس دوران ملک ندیم عطاوٹو نے مذاحمت اور گھتم گھتا ہونے کے دوران ایک ڈاکو سے اسکا موبائل فون چھین لیا اور دوسرے کمرے میں بندوق اٹھائی جسے دیکھ کر تین ڈاکو جلدی میں اپنے چوتھے ساتھی کو چھوڑ کر کار میں فرار ہوگئے چوتھابھی پیدل ہی فصلوں میں چھپتا جھپاتا فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا جس پر ملک ندیم عطا نے فائر کرنے کی کوشش کی مگر بندوق چل نہ سکی واقع کی اطلاع پر ایس ایچ او ہمدان افضل اعوان نفری کے ہمراہ فوری جائے وقوعہ پر پہنچ گئے جنہوں نے ڈاکو سے چھینے گئے موبائل فون کی مدد سے ڈاکوئوں کی تلاش شروع کردی ہے۔ ایس ایچ او نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ بہت جلد ڈاکوئوں تک پہنچ کرانہیں گرفتار اور لوٹی رقم برآمد کرلیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں