ڈکیتی،چوری کی51وارداتوںمیں لاکھو ں کا نقصان

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں ڈکیتی، راہزنی اور چوری کی51سنگین وارداتوں کے دوران لاکھوں کا مال واسباب لوٹ لیا گیا، نامعلوم چور متعدد شہریوں کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے، جبکہ اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر دوشیزہ کو بے آبرو، 4خواتین اور نوجوان کو اغواء کر لیا، پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلا ش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق پیپلز کالونی کے علاقہ خالصہ کالج کے مرتضیٰ کی ہمشیرہ (ر) کو نامعلوم ملزمان، 66ج ب کے حسیب کی بیٹی (الف) کو نامعلوم، صدر کے علاقہ گلشن رحیم کے نوید کی بیٹی (م)، کھرڑیانوالہ کے علاقہ 229ر۔ب کے نوید کی ہمشیرہ (ح) کو نامعلوم ملزمان نے اغواء کر لیا، سمندری کے علاقہ466گ ب کی شمشاد بی بی نے بتایا کہ اوباش ملزم ارسلان عرف کاکا نے گھر داخل ہو کر بیٹی (ب) کو بے آبرو کر دیا، تاندلیانوالہ کے علاقہ 422گ ب کے افضل کا بیٹا آفتاب گھر سے سودا سلف لینے نکلا واپس نہ آیا، پولیس مصروف تفتیش ہے۔ جبکہ اسٹیشن چوک کے قریب جاوید سے 12ہزار وفون، بانساں والی گلی کے قریب حسام سے فون، دو لاکھ، طلائی انگوٹھی چھین لی، سیف آباد کے قریب سدرہ سرفراز کے گھر سے لاکھوں کا سامان چوری، امباں والی پلی کے قریب شہباز کے گھر سے قیمتی سامان چوری، عبداللہ ٹائون کے قریب بلقیس بی بی سے45ہزار ، موبائل فونز چھین لیے، ملک پور کے عرفان کے گھر سے بکرے چوری، تمبو کالونی کے علی رضا کے گھر سے ایل ای ڈی چوری، ملت ٹائون کی ساجدہ بی بی کی گھر یلو ملازمائیں 10لاکھ کے زیورات نقدی و قیمتی سامان چوری کر کے فرار، 109رب کے محمد علی کے گھر کے تالے توڑ کر 5تولے زیورات اور سامان چوری، سہیل آباد کے مجاہد کے گھر سے لال پمپ چوری، 84ج ب کے قریب سلیم سے18ہزار وفون چھین لیا، 74ج ب کے وقار حسین کے گودام سے سامان چوری، 81ج ب کے قریب اکرام علی سے موٹرسائیکل’ موبائل فون چھین لیا، 32ج ب کے کلیانوالہ روڈ پر مختار احمد سے ایک لاکھ 33ہزار وفون، 225ر۔ب کے بلال کے گھر سے پانچ لاکھ، 4تولے زیورات چوری، 71گ ب کے نعمان سے 15ہزار وفون، نواب ٹائون کے قریب قاری عمر سے نقدی وفون، 215رب کے انوار سے جھپٹا مار کر قیمتی فون چھین لیا، لاہور روڈ پر ڈاکٹر فخر حیات سے فون چھین گیا، ٹاور چوک جڑانوالہ کے قریب علیم سے 74ہزار’ طلائی انگوٹھی چھین لی، میونسپل کالونی کے عثمان کے گھر کا صفایا کر دیا گیا، 100ج ب کے ندیم مسیح کے ڈیرہ سے پیٹر انجن، 71گ ب کے ذوالقرنین کے ڈیرہ سے مویشی چوری، 236گ ب کے قاسم کے رقبہ سے ٹرانسفارمر چوری، 39گ ب کے صدیق سے 24ہزار وفون، 194ر۔ب کے شہزاد سے جھپٹا مار کر فون چھین لیا، 229ر۔ب کے قریب نعیم خالد سے53ہزار وفون، 411گ ب کے ندیم عباس سے موٹرسائیکل چھین لی، 405گ ب کے محمد ےٰسین کی حویلی سے مویشی چوری، 615گ ب کے صدی احمد کے ڈیرہ سے بکرے چوری، 552گ ب کے طاہر سے موٹرسائیکل’ نقدی وفون چھین لی، 552گ ب کے اسحاق سے 23ہزار وفون، 390گ ب کے فیضان سے 34ہزار وفون اور دیگر وارداتوں میں لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ لیا گیا۔ علاوہ ازیں منٹگمری بازار سے احسن، گلستان کالونی سے شہزاد علی، ملت چوک کے عزیز احمد، ملت ٹائون کے عظیم ، محلہ اسلام گنج کے سمیع، المیزان کالونی سے اسد،215ر۔ب سے سجاول،73ر۔ب کے ےٰسین اور دیگر کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے ، پولیس ناکہ بندیوں کے باوجود ڈاکوئوں اور چوروں کے کا سراغ نہ لگا سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں