ڈکیتی ،چوری کی 51وارداتوں میں لاکھوں کا نقصان

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں وارداتوں کا سلسلہ تھم نہ سکا، آج پھر مزید51وارداتوں کے دوران لاکھوں کے زیورات، نقدی ، قیمتی سامان اور موبائل فونز چھین لیے، متعدد شہریوں کی موٹرسائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے جبکہ اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر 3خواتین اور 3نوجوانوں کو اغوا کر لیا’ پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق مدینہ ٹائون کے علاقہ حسن پورہ کے شبیر حسین کی بیٹی (پ) کو ملزم احمد جاوید وغیرہ، بچیانہ کے علاقہ657گ ب کے صغیر اقبال کی اہلیہ (س) کو ملزمان ضمیر وغیرہ، ترکھانی کے علاقہ228گ ب کے صغیر ظفر کی ہمشیرہ(خ) کو نامعلوم ملزمان، کھرڑیانوالہ کے علاقہ 211ر۔ب کے شاہد کا بھائی تصور حسین، چک جھمرہ کے علاقہ فاروق آبادکے سلمان کا بیٹا محمد علی اور سرگودھا روڈ کے علاقہ ملت روڈ کے نذیر کا بیٹا علی حسن گھر سے سودا سلف لینے نکلے واپس نہ آئے’ پولیس مصروف تفتیش ہے۔ جھنگ بازار گلی نمبر14کی لبنیٰ کے بیوٹی پارلر سے 4لاکھ چوری، لیاقت روڈ پر امتیاز سے نقدی و فون، کبوتراں والا چوک غلام محمد آباد کے طارق محمود کے گھر سے لاکھوں کے زیورات، نقدی اور قیمتی سامان چوری، غلام محمد آباد کے اعجاز احمد سے20ہزار، صدیق اکبر ٹائون کے ارسلان سے 70ہزار وفون چھین لیا، گنڈا سنگھ والا کے محمد عمر سے نقدی وفون چھین لیا، ارشد ٹائون کے نوید سے 50ہزار وفون، کہکشاں کالونی نمبر2کے قیصر کے گھر سے قیمتی سامان چوری، 192ر۔ب باگیوال ایم سی گرلز پرائمری سے پنکھے اور سامان چوری ، علی ٹائون کے رانا اعجاز کے گودام سے لاکھوں کا سامان چوری، 116ج ب کے اویس کے گودام سے مشینری چوری، کینال ایکسپریس وے پر عارف کے گھر سے ساڑھے سات تولے زیورات چوری، مقبول روڈ پر سلمان سے گن پوائنٹ پر پونے دو لاکھ ،فون اور طلائی انگوٹھی چھین لی،ڈگرانوالہ روڈ پر شفیق کی دکان سے لاکھوں کا سامان چوری، 273ج ب کے آصف سے 80ہزار وفون، نثار کالونی کے حمزہ کے کارخانہ سے قیمتی سامان چوری، سرسید ٹائون کے محمد علی کی والدہ سے طلائی بالیاں چھین لی، ایئرپور ٹ کے قریب عامر سے آئی فون چھین لیا، ستارہ گولڈ کے آصف کے گھر لاکھوں کا سامان چوری، سٹیڈیم روڈ جڑانوالہ کے عامر سے 67ہزار، 128گ ب کے زاہد سے21ہزار، 59گ ب کے غلام مصطفی سے 16ہزار وفون، 59گ ب کے تنویر کے ڈیرہ سے پیٹر انجن چوری، 70گ ب کے ضیاء کی حویلی سے سامان چوری، 229گ ب کے عامر کی دکان سے لاکھوں کی زرعی ادویات چوری، 464گ ب میں مدثر سے 30ہزار وفون، 76ر۔ب کے غلام حسین کے گھر سے قیمتی سامان چوری، 205ر۔ب کے قریب عمر دراز سے موٹرسائیکل چھین لی، 200ر۔ب کے صابر کے رقبہ سے ٹرانسفارمر چوری، 412گ ب کے ظہور سے 15ہزار، 403گ ب کے علی شیر کی ڈھاری سے لاکھوں کے مویشی چوری، 597گ ب کے شاہد اقبال کے ڈیرہ سے سولر پلیٹس چوری، پنڈی شیخ موسیٰ کے قطب شاہ کی حویلی سے مویشی چوری،605گ ب کے امتیاز حسین سے60ہزار و فون،470گ ب کے مشتاق سے20ہزار وفون چھین لیا، 174گ ب کے اختر علی کی حویلی سے مویشی چوری، 210گ ب کے بلال کے ڈیرہ سے بکرے چوری،487گ ب کے طارق سے 30ہزار وفون چھین لیا اور دیگر وارداتوں میں لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ لیا گیا۔ علاوہ ازیں ڈجکوٹ کے نوید انجم، 68ج ب کے باسط مختار، 67ج ب کے راشد، 225ر۔ب کے افتخار، آفتاب، تاندلیانوالہ کے عبدالمالک اور دیگر کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے۔ پولیس شہر بھرکی ناکہ بندیوں کے باوجود چوروں اور ڈاکوئوں کا سراغ نہ لگا سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں