گوجرہ(نامہ نگار)گوجرہ میں وارداتوں کا سلسلہ جا ری رہا۔آتشیں اسلحہ سے مسلح ڈاکوز میند ا ر اور سیل مین سے لاکھوں روپے چھین کر فرارہو گئے۔ معلوم ہواہے کہ چک نمبر413ج ب کاعلی رضااپنی ٹریکٹرٹرالی پر شہر سے گندم اتار کر واپس گائوں جارہاتھاکہ سیم پل کے قریب اس کو دو نامعلوم موٹر سائیکل سوار ڈاکوئوں نے اسلحہ کے زور پر روک لیااور جان سے ماردینے کی دھمکی دیکرسوا لاکھ روپے نقدی،شناختی کارڈ،اے ٹی ایم کارڈ وغیرہ چھین لئے۔جبکہ چک نمبر298ج ب کاندیم سگریٹ کمپنی کا سیل مین ہے جو اپنے گھر کی بیٹھک میں موجود تھاکہ اس دوران موٹر سائیکل سوار دو نامعلوم ڈاکوآگئے اور گن پوائنٹ پر پونے دو لاکھ روپے نقدی وغیرہ چھین لی اور کامیاب وارداتوں کے بعد فرارہو گئے۔وارداتوں کی اطلاع تھانہ نواں لاہور وسٹی پولیس گوجرہ کو دے دی گئی ہے تاحال کسی مقدمہ کے اندراج کا علم نہیں ہو سکا۔




