ڈھاکہ(سپورٹس نیوز) دورہ بنگلادیش پر موجود آسٹریلوی ٹیم کو ڈھاکا میں گالف کورس میں انٹری نہ مل سکی۔بنگلادیش میڈیا کی رپورٹ کے مطابق آسٹریلوی کھلاڑی ڈھاکا میں آرام والے دن گالف کھیلنا چاہتے تھے، واضح کمیونیکیشن نہ ہونے کی وجہ سے کھلاڑیوں کو گالف کورس میں انٹری نہیں ملی۔بنگلادیشی میڈیا رپورٹ میں وضاحت پیش کی گئی کہ سیکیورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں تھا۔بنگلادیشی بورڈ کے آفیشل نے میڈیا کو بتایا کہ کچھ کھلاڑی گالف کھیلنا چاہتے تھے جس کی گالف کورس کے منتظمین سے اجازت لی گئی تھی، عین وقت پر ٹیم کے باقی کھلاڑیوں نے بھی گالف کھیلنا چاہی جس کے لیے بڑی گاڑی کا بندوبست کرنا پڑا۔




