ڈیلی بزنس رپورٹ کی خبر پر ایکشن ‘CTO-CPOکامیٹرو بس روٹس کا وزٹ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ”ڈیلی بزنس رپورٹ” کی خبر پر ایکشن۔ سی پی او اور سی ٹی او کا ماس ٹرانزٹ (میٹروبس) پراجیکٹ کے روٹ کا وزٹ کرتے ہوئے ٹریفک کے بہائو کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کرنے کا حکم۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ دنوں ”ڈیلی بزنس رپورٹ” نے خبر شائع کی تھی کہ میٹروبس منصوبے کے روٹ کو ٹریفک سگنلز ہٹانے کے بعد ٹریفک کا جام رہنا معمول بن گیا ہے اور ٹریفک وارڈن بھی موجو دنہیں ہوتے جس کی وجہ سے شہریوں میں لڑائی جھگڑے معمول بنتے جا رہے ہیں۔ جس پر سی پی او تنویر حسین اور سی ٹی او ناصر جاوید رانا نے ماس ٹرانزٹ (میٹروبس) روٹ کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران ٹریفک کی روانی’ روڈ پلاننگ’ شہری سہولت’ انٹرسیکشن’ پارکنگ اور ٹریفک مینجمنٹ سے متعلق مختلف امور کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر افسران کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ منصوبے کی تکمیل کے دوران شہریوں کو کم سے کم مشکلات کا سامنا ہو اور ٹریفک کی روانی بھی برقرار رہے۔ سی ٹی او نے کہا کہ شہریوں کو جدید’ محفوظ اور بہترین ٹریفک سہولیات کی فراہمی کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں