لاہور (بیوروچیف) ڈینٹل سرجن کی 200 آسامیوں کے تحریری نتائج کا اعلان، پنجاب پبلک سروس کمیشن نے نتائج جاری کر دیئے، ر یو نیو اور محکمہ لائیوسٹاک کی اسامیوں کیلئے بھی تحریری و حتمی نتائج کا اعلان کردیا گیا۔ پنجاب پبلک سروس کمیشن نے حکومت پنجاب کے 2مختلف محکموں کی اسامیوں کے تحریری و حتمی نتائج کا اعلان کر دیا۔ڈپٹی کمشنر آفس سیالکوٹ بورڈ آف ریونیو میں اسسٹنٹ کی 2آسامیوں کیلئے 10امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب ہوئے ۔ کمشنر آفس بہاولپوربورڈ آف ریونیو میں اسسٹنٹ کی 3آسامیوں کیلئے 17امیدواروں کو تحریری امتحان میں کامیاب قرار دیا گیا ہے ۔ڈینٹل سرجن ، ڈیمونسٹریٹر اور رجسٹرار کی 200 آسامیوں کیلئے 717امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب قرار پائے ۔ ان میں اوپن میرٹ کی 140، خواتین کوٹہ کی 36، خصوصی افراد کی 14، اور اقلیتی کوٹہ کی 10 آسامیاں شامل ہیں۔




