ڈینگی لاروا کی افزائش گاہوں پر نظر مرکوز رکھیں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصرنے کہا ہے کہ ڈینگی لاروا کی افزائش گاہوں پر گہری نظر مرکوزرکھیں اور انسدادی اقدامات بلاتعطل جاری رہنے چاہیں خصوصی طور پر ان ڈور سرویلنس پر دھیان دیں تاکہ ڈینگی کو افزائش کا موقع نہ ملے۔انہوں نے یہ بات ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کے اجلاس میں انسداد ڈینگی اقدامات پر عملدرآمد کاجائزہ لیتے ہوئے کہی۔ڈپٹی کمشنرنے ہدایت کی کہ ڈینگی لاروا کی افزائش کے موافق مقامات کا بار بار سروے کریں اور لاروا ملنے پر کیمیکل ٹریٹمنٹ کی جائے۔انہوں نے ٹائر شاپس،کباڑ خانوں،قبرستانوں اور نرسریز ودیگر ہاٹ سپاٹ کو بلا ناغہ چیک کرنے کی تاکید کی۔اس موقع پر ضلعی افسران نے انسدادی اقدامات سے آگاہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں