چنیوٹ(نامہ نگار)آئندہ مون سون سیزن میں بھی ڈینگی لاروا کی افزائش کی روک تھام کیلئے تمام متعلقہ محکمے فوری متحرک ہوجائیں اور لاروا کی افزائش گاہوں کو روزانہ چیک کرکے انکا صفایا یقینی بنائیں اس ضمن میں فرضی کارر و ا ئیا ں نہیں چلیں گی۔یہ بات ڈپٹی کمشنر چنیوٹ صفی اللہ گوندل نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی برائے انسداد ڈینگی کیاجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ آئندہ دو ماہ ڈینگی لاروا کی افزائش کے حوالے سے حساس نوعیت کے ہیں لہذا اینٹی ڈینگی ٹیمیں فیلڈ میں اپنی آنکھیں کھلی رکھیں اور ان ڈور سرویلنس کو مزید موثر اور نتیجہ خیز بنائیں۔انہوں نے کہا کہ قبرستا نو ں ،کباڑخانوں سمیت دیگرمشتبہ مقامات کی باقا عد گی سے سرویلنس کی جائیاورلارواکی افزا ئش گاہوں کا صفایا کریں۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کو بھی ڈینگی سے بچا کے لئے احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہونے کا احساس دلائیں۔سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ثاقب منیر نے سرویلنس سرگرمیوں کے بارے میں بریفنگ دی۔




