شورکوٹ چھاؤنی (نامہ نگار)ڈی۔ایس ملتان کی جانب سے ٹیم کے ہمراہ شورکوٹ تا خانیوا ل سیکشن کی جامع انسپیکشن۔ڈویڑنل سپرانٹنڈنٹ ملتان محمد حنیف گل نے خانیوال تا شورکوٹ چھاؤنی سیکشن کی انسپیکشن بذریعہ موٹر ٹرالی کنڈکٹ کی۔ اس موقع پر عبدالحکیم، میاں شمیر اور شورکوٹ سمیت تمام متعلقہ اسٹیشنز کا تفصیلی معائنہ کیا گیا۔ ریلوے لائنز، آپریشنل نظام، سیفٹی ایکوپمنٹس اور ٹرین آپریشن کو مانیٹر کیا گیا۔دورانِ انسپیکشن مختلف اسٹیشنز پر تعینات اسٹاف اور اسٹیشن ماسٹرز سے سیفٹی اور ٹرین آپریشن سے متعلق قواعد و ضوابط پر سوالات کیے گئے اور ان کے پیشہ ورانہ علم کو جانچا گیا، جسے تسلی بخش پایا گیا۔ڈی۔ایس ملتان نے دریائے راوی پر قائم ریلوے برج کا بھی دورہ کیا اور برج کی ساختی مضبوطی، متوقع عمر (لائف) اور حفاظتی معیار کا جائزہ لیا۔ بعد ازاں سدھنائی ہیڈ ورکس کا وزٹ کیا جہاں محکمہ انہار کے حکام نے استقبال کیا اور ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیشِ نظر تفصیلی بریفنگ دی۔ گزشتہ سال کے سیلابی تجربات کی روشنی میں حفاظتی اقدامات اور پیشگی حکمتِ عملی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔انسپیکشن میں متعلقہ ڈویڑنل افسران اور دیگر سٹاف بھی ہمراہ تھا۔ اسٹیشنز پر صفائی ستھرائی، ٹکٹنگ سسٹم کو بھی چیک کیا گیا۔




