فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری سے ڈائریکٹر پبلک ریلیشنزمقبول احمدملک، انقلابی ورکرز یونین کے عہدیداروں اور سٹاف کے ارکان نے ان کے بڑے بھائی کی وفات پر اظہار تعزیت کیا ہے۔ اس سلسلے میں انہوں نے صدر انقلابی ورکرز یونین صداقت بلوچ کی سربراہی میں ڈی جی ایف ڈی اے سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور ان کے بھائی میاں محمد شعیب اختر مرحوم کی وفات پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے ان کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔ انہوں نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور سوگواروں خاندان کے لئے صبرجمیل کی دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں وہ ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ دریں اثنا ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری سے مختلف سیاسی، سرکاری، کاروباری و سماجی شخصیات اور دیگر مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھی ملاقات کی اور ان کے بھائی کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے فاتحہ خوانی کی۔ دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کی مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے آمین۔




