ڈی ٹائپ کالونی میں مضر صحت گوشت فروخت کرنیوالا قصاب گرفتار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے ڈی ٹائپ کالونی میں بیمار اور لاغر جانوروں کا مضرصحت گوشت فروخت کرنیوالے قصاب کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 60کلو سے زائد مضرصحت گوشت قبضہ میں لیکر تلف کر دیا۔ فوڈ سیفٹی آفیسر محمد طلحہ نے قانونی کارروائی کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ شام ڈی ٹائپ کالونی میں حق باہو بیف شاپ پر چھاپہ مارا تو مضرصحت’ بغیر تصدیق شدہ 60کلو سے زائد گوشت ملنے پر قصاب رمیض راجہ ولد بشیر احمد کو قابو کر لیا۔ جبکہ فریزر سمیت دکان میں صفائی کے ناقص انتظامات پائے گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ قبل ازیں بھی مذکورہ قصاب کی دکان کے معائنہ کے دوران ناقص انتظامات پر اصلاحی نوٹس کیساتھ ساتھ جرمانہ بھی عائد کیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں