کئی شہروں میں پھر بارش

لاہور (بیوروچیف) مون سون بارشوں کا سپیل، لاہور سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں بارش نے جل تھل کردی۔ صوبائی دارالحکومت میں مال روڈ، گلشن راوی، داتا دربار، اسلامپورہ، ڈیوس روڈ لکشمی چوک میں بارش ہوئی، ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے گرمی کی چھٹی ہوگئی، کئی علاقوں میں فیڈر بند ہونے سے بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔رحیم یار خان، خان پور، کندیاں، کلور کوٹ میں موسلادھار بارش ہوئی، جل تھل ایک ہو گیا، محکمہ موسمیات نے 17 جولائی تک مختلف علاقوں میں شدید بارشوں کی پیشگوئی کردی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں دن بھر مسلسل ہوا نہیں چلے گی،حبس کی کیفیت محسوس کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں