کاروباری جھگڑے،چالاک ملزمان کا 6شہریوں کیساتھ 3کروڑ کا فراڈ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) کاروباری جھگڑوں پر چالاک ملزمان 6شہریوں سے تین کروڑ کی رقوم لیکر رفوچکر ہو گئے، پولیس نے جعلی چیک جاری کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق گلبرگ کالونی کے راشد نے بتایا کہ اس کے واقف کار ملزم عابد حسین نے کاروبار کیلئے ایک کروڑ 52لاکھ کی رقم لیکر منافع دیا نہ رقم واپس کی، مطالبہ کرنے پر جعلی چیک تھما دیا۔ سمن آباد کے رہائشی کاشف رضا سے ملزم علی نے 60لاکھ کی رقم’ گلبرگ کے حبیب برہان سے ملزم ادریس نے 38لاکھ’ جیل روڈ کے رشید سے ملزم ساجد نے 10لاکھ’ جڑانوالہ کے شہزاد سے ملزم سعید احمد اور ستیانہ روڈ کے بابر سلیم نے پولیس رپورٹ میں بتایاکہ اس کے جاننے والے ملزم طیب نے لاکھوں روپے کی رقوم لیکر بدلے میں لیت ولعل کے بعد چیک دیئے جو کہ بنکوں سے کیش نہ ہو سکے۔ پولیس مصروف تفتیش ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں