کاروباری جھگڑے،3شہریوں کیساتھ 3کروڑ کا فراڈ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) کاروباری جھگڑے’ چالاک افراد نے تین شہریوں کو تین کروڑ سے زائد رقم سے محروم کر دیا’ ملزمان نے لیت ولعل کے بعد رقوم کے بدلے میں چیک دیئے جو کہ بوگس نکلے’ پولیس نے مقدمات درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق چک جھمرہ کے علاقہ 293 رب کے رہائشی عثمان جمیل نے بتایا کہ اس کے واقف کار ملزم بختیار نے کاروبار کیلئے دو کروڑ 13لاکھ کی رقم حاصل کی۔ بعدازاں منافع دیا نہ رقم واپس کی، مطالبہ کرنے پر لیت ولعل کے بعد چیک دیا جو کہ بنک سے کیش نہ ہو سکا۔ ڈی ٹائپ کالونی کے علاقہ چناب گارڈن کے رہائشی ماہر خان نے پولیس رپورٹ میں بتایا کہ اس کے جاننے والے ملزم ذوالفقار نے کاروبار کرنے کیلئے 77لاکھ کی رقم حاصل کر کے رفوچکر ہو گیا، رقم کا مطالبہ کیا تو لیت ولعل کے بعد انکاری ہو گیا۔ علاوہ ازیں گلبرگ کے رہائشی بابر حسین کو ملزم وقاص نے 30لاکھ کا مال لیکر بدلے میں چیک دیا جو کہ جعلی نکلا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں