فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد الیکٹرونک انسٹالمنٹ ایسوسی ایشن لائنز کلب کی جنرل باڈی میٹنگ صدر رانا محمد سکندراعظم خاں کی صدارت میں ہوئی’ میٹنگ میں سیکرٹری لائن چوہدری عاصم حبیب سپرائ’ ٹریژر لائن چوہدری حبیب الرحمن گل’ ممبران چوہدری امانت علی چوہدری ‘ مقصود جٹ ‘ محمد علی ‘ رانا فخر حیات خاں’ ملک وقاص کے علاوہ دیگر ممبران نے کثیر تعداد میں شرکت کی’ صدر رانا محمد سکندراعظم خاں نے میٹنگ کے شرکاء کو گذشتہ ماہ میں فیصل آباد الیکٹرونک انسٹالمنٹ ایسوسی ایشن لائنز کلب کی کارکردگی سے آگاہ کیا جبکہ سیکرٹری لائن چوہدری عاصم حبیب سپراء نے کلب کے آئندہ پروجیکٹ سے متعلق ممبران کو آگاہ کیا اور ٹریژر لائن چوہدری حبیب الرحمن گل نے فنانس رپورٹ پیش کی’ صدر رانا محمد سکندراعظم خاں نے شرکاء میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کی مخلوق ہوشربا مہنگائی کی وجہ سے سخت پریشان ہے’ جہاں تک ممکن ہو اللہ کی مخلوق کی خدمت کریں’ غرباء اور مستحقین تک پہنچیں ان کے دکھوں کا مداوا کریں’ اللہ کی مخلوق سخت پریشان ہے’ بار بار مہنگائی کے بم نہیں برسائیں’ انہوں نے پٹرول او رڈیزل کی قیمتوں میں 13 روپے سے زائد کا اضافہ مسترد کرتے ہوئے کہا کہ مہنگا ایندھن کاروباری لاگت میں مزید اضافہ کرے گا اور مہنگائی کا نیا طوفان آئے گا’ عوام توقع کر رہے تھے کہ پٹرولیم مصنوعات میں خاطرخواہ کمی ہو گی مگر حکومت نے عوام کی امیدوں پر پانی پھیر دیا اور کمی کے بجائے ظالمانہ اضافہ کر دیا’ انہوں نے کہا کہ جب عالمی سطح پر پٹرول کی قیمتیں کم ہوتی ہیں تو ہماری حکومت پورا مہینہ لگا دیتی ہے اس پر عمل درآمد کروانے پر مگر جب پٹرول کی قیمتیں بڑھتی ہیں تو پہلے سے موجود سٹاک پر ہی ریٹ بڑھا دیتے ہیں’ انہوں نے کہا کہ پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات ہماری زندگیوں پر پڑتے ہیں’ پٹرول کے نرخ بڑھتے ہی’ فروٹ’ سبزیاں’ گوشت’ ٹرانسپورٹ گویا کہ ہر چیز میں اضافہ ہوجاتا ہے اور جب کبھی پٹرول کی قیمتوں میں کمی ہو جائے تو روزمرہ کی اشیاء میں کوئی کمی نہیں ہوتی اور ہماری پرائس کنٹرول کمیٹیاں لمبی تان کر سوئے رہتے ہیں۔




