کاروباری مراکز سے کوڑا کرکٹ اٹھانے کی مد میں فیس وصولی شروع

ساہیوال ( بیورو چیف ) ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت گھروں اور کاروباری مراکز سے کوڑا کرکٹ اٹھانے کی مد میں فیس وصولی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے اور شہریوں کو ادائیگی کے نوٹس جاری کیے جا رہے ہیں ذرائع کے مطابق رہائشی اور تجارتی یونٹس کے حجم کے مطابق مختلف شرحوں سے فیس مقرر کی گئی ہے۔ اس حوالے سے منیجنگ ڈائریکٹر ستھرا پنجاب نے بتایا کہ یہ فیس رواں سال فروری سے نافذ العمل ہے اور اس کی ادائیگی لازمی ہوگی گھریلو صارفین کے لیے ماہانہ فیس 300 روپے مقرر کی گئی ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ انہیں پہلے یہ تاثر تھا کہ سڑکوں، بازاروں اور گھروں کے باہر سے کوڑا کرکٹ سرکاری سطح پر مفت اٹھایا جا رہا ہے، تاہم فیس کے نوٹس موصول ہونے کے بعد معلوم ہوا کہ اس سروس کے عوض ماہانہ ادائیگی بھی کرنا ہوگی فیس کی وصولی کے لیے عملہ روزانہ گھروں اور دکانوں پر رابطہ کر رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں