کاروبار میں آسانی اور سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے بڑا اقدام

اسلام آباد (بیوروچیف) ملک میں کاروبار کی آسانی اور سرمایہ کاری کے نئے امکانات کے پیش نظر104اصلاحات منظور کرلی گئیں۔ اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلٹی کونسل (ایس آئی ایف سی) کی کوششوں کی بدولت پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول فراہم کیا جا رہا ہے، جس کے تحت بورڈ آف انویسٹمنٹ کی 136تجاویز میں سے 104کی منظوری دے دی گئی ہے ، جس سے 19ضوابط کا خاتمہ اور کاروبار میں آسانی کی توقعات پیدا ہوئی ہیں۔بی او آئی اور کابینہ کمیٹی برائے ریگولیٹری اصلاحات کی جانب سے وزارتوں کو 90دن میں اصلاحات مکمل کرنے اورکاروبارکی آسانی کے لیے تیز تر اقدامات کرنے کی مشترکہ ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ ان اقدامات کے تحت ملک میں رجسٹریشنز، لائسنسز، ٹیکس و مالیاتی عمل کے طریقہ کار کو سادہ، جدید اور ڈیجیٹل بنانے کا عمل جاری ہے۔ اصلاحاتی کمیٹی کی منظوری سے کاروبار کے اخراجات میں کمی اور منظوری کے عمل میں تیزی متوقع ہے۔بورڈ آف انویسٹمنٹ (بی او آئی) وزارتوں کی پیشرفت کی نگرانی کرے گا، جس کا مقصد مقامی اور عالمی کاروباروں کے لیے سازگار ماحول کی کی فراہمی اور اس کی تیاری ہے۔ایس آئی ایف سی کی اصلاحات سے پاکستان میں سرمایہ کاری کی آسانی اور عالمی مواقع پیدا کرنے کی راہ ہموار ہو رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں