کاروبار کا جھانسہ’ 2خواتین کیساتھ 6کروڑ کا فراڈ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) چالاک ملزمان نے کاروبار کا جھانسہ دیکر دو خواتین کو چھ کروڑ سے محروم کر دیا’ منافع دیا نہ رقم واپس کی’ مطالبہ کرنے پر لیت ولعل کے بعد چیک دیئے جو کہ بوگس نکلے۔ تفصیل کے مطابق مکہ سنٹر وکیلاں والی گلی کی لائبہ کاشف نے پولیس رپورٹ میں بتایا کہ ملزمان یوسف وغیرہ کے پاس 2کروڑ 20لاکھ کا کپڑا بطور امانت رکھوایا جو انہوں نے ہڑپ کر لیا۔ جبکہ گلبرگ کی رہائشی نائلہ عندلیب کا کہنا ہے کہ اس کے واقف کار ملزم حمزہ نے پراپرٹی کا کاروبار کرنے کیلئے 3کروڑ 76لاکھ کی رقم حاصل کی بعدازاں منافع دیا نہ رقم واپس کی۔ رقم کا مطالبہ کرنے پر لیت ولعل کے بعد چیک دیئے جو کہ بوگس نکلے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں