کارڈیالوجی کے مریضوں کے لئے ادویات کا عطیہ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کو ایمرجنسی اور دیگر وارڈز کے مریضوں کے لئے ادویات کا عطیہ دیا گیا۔میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ندیم اختر نے جنرل سیکرٹری ہارٹ سیور فاونڈیشن کاشف فاروق سے عطیہ وصول کیا۔میڈیکل سوشل آفیسر آسیہ فقیر حسین اور مینجر عاصمہ مزمل بھی موجود تھیں۔اس موقع پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کو عمرہ کی ادائیگی کی مبارکباد دی گئی۔میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے ہارٹ سیور فاونڈیشن کا شکریہ اداکیا اور ان کے فلاحی اقدامات کو سراہا۔کاشف فاروق نے عزم کو دہرایا اور کہا کہ خدمت کا سفر جاری رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں