کار حادثے کا شکار، ایک جاں بحق دو زخمی

سوات (نامہ نگار)سوات کی تحصیل خوازہ خیلہ کے علاقے ٹوپ سین میں موٹر کار حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ ڈرائیور سمیت دو افراد زخمی ہو گئے۔ ایس ایچ او تھانہ خوازہ خیلہ محمد ایاز کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب موٹر کار ڈرائیور شاہد خان سکنہ چکدرہ سے بے قابو ہو کر سڑک کنارے بجلی کے کھمبے اور عمارت سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں رحم داد سکنہ چکدرہ موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ ڈرائیور شاہد خان اور اس کا ساتھی اصغر خان ساکنان چکدرہ زخمی ہو گئے۔ حادثے کے بعد مقامی افراد کی مدد سے ریسکیو 1122 نے لاش اور زخمیوں کو تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال خوازہ خیلہ منتقل کر دیا، جہاں طبی امداد دی جا رہی ہے، پولیس نے ابتدائی رپورٹ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں