کار سرکار میں مداخلت پر مقدمہ

کمالیہ(نامہ نگار)کمالیہ سرفراز موڑ کے قریب دوران چیکنگ پٹرولنگ پولیس اہلکاروں کیساتھ مبینہ طور پر گالم گلوچ کرنے ، سرکاری امور میں مداخلت اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے والے موٹر سائیکل سوار شہری کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔ایف آئی آر کے متن کے مطابق، واقعہ سرفراز موڑ کے قریب پیش آیا جہاں پٹرولنگ پولیس معمول کی چیکنگ پر مامور تھی۔ اس دوران ایک موٹر سائیکل سوار شہری نے نہ صرف پولیس اہلکاروں کے ساتھ بدسلوکی کی اور گالم گلوچ کی، بلکہ موقع پر ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے اور پولیس اہلکاروں کو سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں۔پولیس ذرائع کے مطابق ملزم کی شناخت حاجی رضا ولد عبدالرزاق، سکنہ جھنگ کے نام سے ہوئی ہے ۔پولیس نے ضابطے کی کارروائی کرتے ہوئے ملزم کے خلاف سرکاری امور میں مداخلت، دھمکیاں دینے اور پیکا ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں