LPGکی غیرقانونی ری فلنگ پر متعدددکانیں سیل

جڑانوالہ (نامہ نگار) اسسٹنٹ کمشنر جڑانوا لہ کی ہدایت پر ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی (RTA) کی ٹیم نے کریک ڈائون کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر ایل پی جی گیس ری فلنگ کرنے پر معتدد دکانیں سیل، سامان ضبط اور گاڑیاں بند کر دیں تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر ضیا اللہ گوند ل کی ہدایت پر میونسپل کمیٹی جڑانوالہ کی ٹیم نے غیر قانونی گیس ری فلنگ کی دکان پر اچانک چھاپہ مار کر تمام سامان ضبط کر لیا۔ جبکہ پورے شہر میں آر ٹی اے (RTA)کی ٹیم نے بھی بھرپور کارروائیاں کیں۔اور کارروائی کے دوران گاڑیوں میں غیر قانونی اور خطرناک طریقے سے گیس ری فلنگ کرنے والوں کو موقع پر حراست میں لیا گیا، ملزمان کے خلاف مقدمات (FIR) درج کروا دیے گئے اور گاڑیوں کو تحویل میں لے کر تھانے منتقل کر دیا گیا۔اسسٹنٹ کمشنر ضیا اللہ گوندل نے واضح کیا ہے کہ یہ آپریشن روزانہ کی بنیاد پر بلاامتیاز جاری رہے گا۔انتظامیہ کی جانب سے واضح کیا جاتا ہے کہ گاڑیوں، بسوں اور ویگنوں میں گیس سلنڈرز کا استعمال اور گیس ری فلنگ مکمل طور پر بین (بند) ہو چکی ہے۔ عوامی اور نجی ٹرانسپورٹ میں اس طرح کے گیس سلنڈر لگانا اور استعمال کرنا سراسر غیر قانونی ہے۔تحصیل انتظامیہ نے شہریوں، ڈرائیوروں اور دکانداروں سے اپیل کی ہے کہ اس قسم کے خطرناک اور جان لیوا کھیل سے مکمل طور پر باز رہیں اور قیمتی انسانی زندگیوں کو محفوظ بنائیں۔ بصورت دیگر قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں اور غیر قانونی سلنڈر استعمال کرنے والوں کے خلاف آئندہ مزید سخت سے سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں