کار سرکار میں مداخلت کرنے پر مقدمہ

گوجرہ(نامہ نگار) کار سرکار میں مداخلت اورٹریفک پولیس اہلکارو ں کی ویڈیو بنا نے وا لا مقدمہ کی زد میں آ گیا۔ معلو م ہوا ہے کہ ٹریفک پولیس انسپکٹر سعید الحسن ڈیوٹی پر مو جود تھا کہ ایک موٹر سا ئیکل سوار محمد عمر فاروق سکنہ جھنگ کو روکا گیا تو اس نے کار سرکار میں مداخلت کرتے ہوئے ٹریفک اہلکارو ں کی موبا ئل فون سے ویڈیو بنا نی شروع کر دی جس پر ٹریفک پولیس اہلکارو ں نے مذکورہ موٹر سا ئیکل کی موٹر سا ئیکل تھا نہ سٹی گوجرہ کے حوا لے کرتے ہوئے مقدمہ کیلئے تحریری درخواست جمع کروا ئی جس پر پو لیس نے پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آ غاز کردیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں