کاٹن کی گانٹھوں سے لوڈ ٹریکٹر ٹرالی اور پٹرول پمپ کے فیول ٹینک میں آگ بھڑک اٹھی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) کاٹن کی گانٹھوں سے لوڈ ٹریکٹر ٹرالی اور پٹرول پمپ کے زیرزمین فیول ٹینک میں آگ لگ گئی، لاکھوں روپے مالیت کی روئی جل کر راکھ بن گئی، ریسکیو1122 کی ٹیمو ں نے موقع پر پہنچ کر کافی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔ بتایا جاتا ہے کہ آج صبح تاندلیانوالہ کے علاقہ 425گ ب شمالی کے قریب کاٹن کی گانٹھوں سے لوڈ ٹریکٹر ٹرالی میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا۔ اسی طرح ستیانہ بنگلہ کے قریب پٹرول پمپ کے زیرزمین فیول ٹینک میں آگ لگ گئی، تاہم ریسکیو1122 کی ٹیموں نے پیشہ وارانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے علاقہ کو بڑی تباہی سے بچا لیا اور گیسز کے پریشر سے فیول ٹینک کا ڈھکن زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔ تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں