کراچی(بیوروچیف) ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے کراچی میں صنعتی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔کراچی انڈسٹر یلز پارک کو برآمدی صنعت، سرمایہ کاری اور روزگار کے بڑے مرکز کے طور پر توسیع دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔کراچی انڈسٹریل پارک کی نگرانی اور عمل درآمدکیلئے وفاقی اسپیشل اکنامک زون اتھارٹی قائم کی جائیگی۔ایڈیشنل سیکریٹری ایس آئی ایف سی ساجد قاضی کی قیادت میں فیڈرل ایس ای زیڈ اے وفد کا کراچی بزنس کمیونٹی کیساتھ اہم اجلاس ہوا جس میں سرمایہ کاروں کے مسائل، سہولت کاری اور کاروبار ی رکاوٹوں کے حل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے کراچی میں صنعتی سرگرمیوں، سرمایہ کاری اور برآمدات کے نئے مواقع پیدا ہو رہے ہیں۔




