فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سی پی او فیصل آباد صاحبزادہ بلال عمر کی ہدایت پر پولیس کی کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر کارروائیوں میں تیزی’ رواں سال کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر 1965 ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمات کا اندراج کیا گیا ہے۔ مقابلتاً گزشتہ سال صرف 191 ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمات کا اندراج کیاگیا۔رواں سال 1774 زائد کارروائیاں کی گئیں۔ سی پی او فیصل آباد صاحبزادہ بلال عمر نے کہا کہ کرایہ داری ایکٹ کے تحت کرایہ داروں کا اندراج نہ کروانے والے پراپرٹی مالکان کیخلاف بھی کارروائی ہو گی۔ پولیس ٹیننٹ رجسٹریشن سسٹم میں اندراج مالک مکان اور کرایہ داردونوں کی ذمہ داری ہے۔ ٹیننٹ رجسٹریشن سسٹم کے تحت کوائف اندراج سے اشتہاریوں اور جرائم پیشہ عناصرکے خلاف گھیرا تنگ کیا جارہا ہے۔ ایس ایچ اوز اپنے علاقے میں کرایہ داروں کے اندراج کے لئے پراپرٹی مالکان کے ذریعے پولیس ایپ ٹیننٹ رجسٹریشن میں اندراج یقینی بنائیں۔ پولیس سافٹ ویئرز کی مدد سے جرائم پیشہ افراد کو قانون کی گرفت میں لایاجا رہا ہے۔ ذمہ دارشہری ہونے کا ثبوت دیں اورکرایہ داری ایکٹ کی بابت اندراج یقینی بنائیں۔




