کرتارے والا میں اوباش ملزمان کی3کمسن سگی بہنوں سے زیادتی

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) تھانہ ڈی ٹائپ کالونی کے علاقہ محمد نگر کرتارے والا میں دو اوباش افراد کی 3کم سن سگی بہنوں سے زیادتی، پولیس نے مقدمہ درج کر کے تلاش شروع کر دی، تفصیل کے مطابق سمندری روڈ محمد نگرکی رہائشی ثانیہ ارشاد زوجہ مقدس علی نے تھانہ ڈی ٹائپ کالونی میں درخواست گزارتے ہوئے بتایا کہ اس کی چار بیٹیاں ہیں11سالہ اقرا مقدس،9سالہ قندیل، 7سالہ ربیعہ نور اور چوتھی بیٹی ایک سال کی ہے، اوباش ملزم زین ولد محبوب اور مرتضیٰ ولد منصور جو کہ اکثر اوقات بچیوں سے چھیڑ خانی کرتے تھے اور ملزم زین اس کی بیٹی اقرا مقدس اور ملزم مرتضیٰ قندیل کے ساتھ مختلف اوقات میں حرام کاری کرتے اور انہوں نے اس کی تیسری بیٹی ربیعہ کو بھی ہوس کا نشانہ بنایا اور قتل کرنے کی دھمکیاں دیں جس کی وجہ سے بچیاں خاموش رہیں گذشتہ دنوں بچوں نے صورتحال سے آگاہ کیا تو پولیس کو اطلاع کی تو ڈی ٹائپ کالونی پولیس نے مقدمہ درج کر کے اوباش ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں