فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ ملت ٹائون کے علاقہ بڑا گھونہ ڈرائی پورٹ روڈ پر کرنٹ لگنے سے 30سالہ نوجوان لقمہ اجل بن گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ ڈرائی پورٹ روڈ پر 30 سالہ عبدالکریم ولد عبدالمجید ٹیبل فینکو آن کرنے لگا تو اچانک ہاتھ ننگی تار کو چھونے سے کرنٹ لگنے سے بے ہوش ہو کر گر پڑا۔ ریسکیو1122 ٹیم اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچی تو مذکورہ نوجوان زندگی کی بازی ہار چکا تھا۔ تاہم ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی۔




