کرپشن میں ملوث سابق الیکشن کمشنرخوشاب گرفتار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ایف آئی اے فیصل آباد نے کامیاب چھاپے مار کر سابق ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر خوشاب اور انسانی سمگلر کو گرفتار کر کے بازپرس شروع کر دی۔ بتایا جاتا ہے کہ سابق الیکشن کمشنر خوشاب اصغر علی نے ماتحت ملازمین کو غیر قانونی طور پر بیرون ملک روانگی میں سہولت فراہم کی اور7ماہ سے زائد غیر حاضری کو حکام سے چھپایا۔ اس دوران تنخواہیں اور اضافی الائونس اور اعزاز کی ادائیگی میں مدد فراہم کی اور قومی خزانے کو لاکھوں کا نقصان پہنچایا۔ علاوہ ازیں انسانی سمگلر گل بہار عباس نے شہری کو عرب امارات بھجوانے کا جھانسہ دیکر 6لاکھ ہتھیائے تھے جسے تلہ گنگ چکوال سے گرفتار کر کے بازپرس شروع کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں