تاندلیانوالہ (نامہ نگار) چوکی چک طوراں میں مبینہ کرپشن کا معاملہ ، انچارج چوکی معطل تاندلیانوالہ میں تھانہ سٹی تاندلیانوالہ کی چوکی چک طوراں کے انچارج غلام محی الدین بٹ پر کرپشن کے سنگین الزامات سامنے آنے پر معطل ذرائع کے مطابق چک نمبر 421 گ ب کے رہائشی عبداللہ کو ناجائز اسلحہ کے الزام میں گرفتار کیا گیا، تاہم مبینہ طور پر اسے غیر قانونی حراست میرا کر دو لاکھ روپے رشوت کے عوض چھوڑ ا گیا،واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی صدر ڈویژن مہر محمد سعید سیال نے چوکی انچارج کو معطل کر کے کلوز ٹو لائن کر دیا ہے، جبکہ مزید انکوائری جاری ہے۔ ایس پی صدر مہر محمد سعید سیال نے کہا کہ کرپشن کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی.




