کرپشن پر کانسٹیبل نوکری سے فارغ،2تھانیداروں کی تنزلی

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) آر پی او سہیل اختر نے کرپشن اور اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے پر کانسٹیبل کو نوکری سے فارغ جبکہ دو تھانیداروں کی تنزلی کردی، آر پی او نے اردل روم کے دوران شو کاز نوٹس اپیل کی سماعت کرتے ہوئے ناقص تفتیش پر ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کے انسپکٹر غلام عباس سب انسپکٹر جبکہ تھانہ صدر کے اے ایس آئی طاہر حسنین کو ہیڈ کانسٹیبل بنا دیا جبکہ تھانہ صدر کے کانسٹیبل طلحہ ابرار کو نوکری سے برخاست کر دیا، محکمہ پولیس میں احتساب کا عمل جاری ہے، کرپٹ ، نااہل اور غفلت کا مظاہرہ کرنیوالے پولیس افسران کی محکمہ میں کوئی جگہ نہیں جبکہ فرض شناس افسران کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں